دینی نصاب

by Other Authors

Page 336 of 377

دینی نصاب — Page 336

مجلس میں اگر کوئی چیز تقسیم ہو تو ہمیشہ دائیں ہاتھ سے لیں۔9 - مجالس میں بے ہودہ باتیں کرنا، ہوٹنگ کرنا درست نہیں۔۱۰- مجالس میں جمائی لینا، ڈکار مارنا، بد بو چھوڑ نا نا پسندیدہ امور ہیں۔۱۱- اگر مجلس میں اسلام کے خلاف بات ہو تو غیرت اسلامی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں سے اُٹھ کر آ جانا چاہیئے۔۱۲ مجلس میں بیٹھے احباب کے کندھے پھلانگ کر آگے نہیں بڑھنا چاہیئے۔آداب گفتگو مقولہ مشہور ہے ” پہلے تو لو پھر بولو کیونکہ زبان وہ آلہ ہے جو انسان کی دلی حالت اور اس کے خیالات کے اظہار کا ذریعہ ہے۔یہ وہ عضو ہے جس کے ذریعہ انسان جنت و دوزخ کی راہ استوار کرتا ہے۔یہ وہ مفتاح ہے جس کے ذریعہ انسان نجات کا دروازہ اپنے اوپر کھولتا ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ہر صبح انسان کے تمام اعضاء زبان کی گوشمالی کرتے ہیں کہ دیکھ ہمارے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈر۔ہم تو تمہارے ساتھ ہیں تو سیدھی رہی تو ہم بھی سیدھے ہیں اور تو اگر ٹیڑھی ہوئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہیں۔عام زندگی میں خصوصی طور پر دعوت الی اللہ کیلئے گفتگو کے اسلامی آداب کا جاننا ضروری ہے یہ نہ ہو کہ وہ دعوت الی اللہ بھی کر رہا ہو اور ساتھ اسکی دل شکنی کا باعث بھی بن رہا ہو اور کہتے ہیں کہ زبان سے لگا ہوا زخم مندمل کم ہی ہوا کرتا ہے۔گفتگو کے چند آداب حسب ذیل ہیں :۔سچی اور صاف بات کرے۔بات میں بیچ نہ ہو۔* عام فہم بات کرے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو عام فہم اور واضح ہوا کرتی تھی اور بات کو تین دفعہ دہرایا کرتے تھے۔336