دینی نصاب

by Other Authors

Page 322 of 377

دینی نصاب — Page 322

(10) ملکہ برطانیہ ایلز بتھ II (11) ایران کے مذہبی راہنما مسٹر آیت اللہ خمینی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے عالمی دورہ جات سید نا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسند خلافت کا بارگراں سنبھالنے کے بعد بہت ہی غیر معمولی انداز میں اور بڑی ہی سرعت اور تیز قدمی کے ساتھ بیرونی ممالک کا سفر اختیار فرمایا اور مسلسل فرماتے چلے جارہے ہیں۔حضور جہاں بھی جاتے ہیں انفرادی ملاقات کا موقع عطا کرتے ہیں۔اجتماعی ملاقات کا موقع عطا کرتے ہیں۔فیملی ملاقات کا موقع عطا کرتے ہیں۔اور ہر ایک کو خلافت کا شیدائی اور فدائی بنا دیتے ہیں۔ہر ایک کی دُنیا بدل کر رکھ دیتے ہیں۔روحانی تبدیلی کے لئے ایک نیا جوش اور اُمنگ پیدا کر دیتے ہیں۔جماعتی کاموں میں ایک خاص ولولہ اور تیزی پیدا کر دیتے ہیں۔برکاتِ خلافت خامسہ میں سے یہ ایک خاص برکت ہے جس سے دُنیائے احمدیت اپنی جھولی بھر رہی ہے۔علاوہ ازیں حضور جس ملک میں بھی جاتے ہیں پورے ملک میں اس کا ایک خاص اثر مرتب ہوتا ہے۔حکومت کے سرکردہ افراد اور سربراہان مملکت سے ملاقات ہوتی ہے۔حضور انہیں اسلام کی امن بخش تعلیم سے آگاہ کرتے ہیں جس کا ایک نیک اثر ان پر ہوتا ہے۔جماعتی کاموں میں جو روکاوٹیں ہوتی ہیں وہ دُور ہو جاتی ہیں۔غیر بھی حضور کی زیارت سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔بہتیرے بیعت بھی کرتے ہیں اور جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے دور خلافت میں مندرجہ ذیل ملکوں کا دورہ کیا۔آپ نے ان میں سے بہت سے ممالک کا کئی مرتبہ دورہ فرمایا ہے:۔322