دینی نصاب

by Other Authors

Page 319 of 377

دینی نصاب — Page 319

زائد مساجد کا اضافہ ہو چکا ہے۔جماعت احمدیہ کی مساجد کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے حضور پرنور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں :۔☆ ☆ ”ہماری مساجد اس ٹور کو اپنے دلوں میں قائم کرنے اور اُسے دُنیا میں پھیلانے کے لئے ہی تعمیر ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کا نور ہے۔چاہے جو بھی اس کی پہچان کے لئے اس کا نام رکھ دیا جائے لیکن اس کا مقصد یہی ہے کہ جونور اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کے ذریعہ سے ہم پر اُتارا اور پھر اس کا حقیقی پر تو اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بنایا، یہ ٹور ہر سو پھیلتا جائے۔یہی ہماری مساجد کا مقصد ہے۔“ خطبه جمعه فرموده ۱۸ دسمبر ۲۰۰۹ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے کچھ نہایت اہم خطابات 22 اکتوبر 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے برٹش پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز میں خطاب فرمایا۔30 مئی 2012ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بمقام کو بلنز ملٹری ہیڈ کوارٹر جرمنی میں خطاب فرمایا۔27 جون 2012ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کیپیٹل ہل واشنگٹن ڈی سی میں خطاب فرمایا۔4 دسمبر 2012ء کوحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے برسلز بلجیم میں یورپین پارلیمنٹ کے اراکین اور دیگر دانشوروں کے سامنے خطاب فرمایا جس میں 30 ممالک کے اراکین شامل تھے۔319