دینی نصاب — Page 295
تحریک و قف نو ۱/۳ پریل ۱۹۸۷ ء کو حضور انور نے تحریک وقف نو کا اعلان فرمایا جس کے تحت اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں ہزاروں واقفین و واقفات نو تحریک جدید کے انتظام کے تحت تربیت حاصل کر رہے ہیں۔سابق روسی ریاستوں میں وقف نو کی تحریک حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۲ /اکتوبر ۱۹۹۲ء کو سابق روسی ریاستوں میں وقف کی تحریک فرمائی۔بوسنیا کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کی تحریک ۱/۳۰اکتوبر ۱۹۹۲ء کوحضور انور نے بوسنیا کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کی تحریک فرمائی۔مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ انٹر نیشنل ۷ ارجنوری ۱۹۹۴ ء کے سال کو اللہ تعالیٰ نے یہ عظمت بھی عطا فرمائی ہے کہ اسلام کے بصیرت افروز پیغام کو تمام دنیا میں پہنچانے کیلئے اور اسلام کی خوبیوں کو تمام دنیا پر واضح کرنے کیلئے جماعت احمدیہ کو اپنا سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چلانے کی توفیق ملی الحمد اللہ۔اس سے قبل سیٹلائٹ کے ذریعہ حضور کا خطبہ ۳۱ جولائی سے نشر ہونا شروع ہو چکا تھا۔جھوٹ کے خلاف جہاد ۳ فروری ۱۹۹۵ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے جماعت احمدیہ کو جھوٹ کے خلاف جہاد کی تحریک فرمائی۔295