دینی نصاب

by Other Authors

Page 280 of 377

دینی نصاب — Page 280

بیرونی ملکوں کے بارے میں جائزہ لیا جارہا ہے۔سر دست سکیم صرف پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کی جماعتوں کیلئے ہے جو ۱۹۸۰ء سے شروع ہوتی ہے“۔انعامات صد سالہ احمدیہ تعلیمی منصوبے کے تحت دسمبر ۱۹۸۲ء تک ۴۸ طلبہ طالبات کو طلائی اور نقر کی تمغے دیئے جاچکے ہیں۔میٹرک سے ایم اے /ایم ایس سی تک بورڈ اور یو نیورسٹی میں اول آنے والے کو طلائی تمغہ مشتمل بر ایک تولہ خالص سونا اور تفسیر صغیر یا انگریزی ترجمہ قرآن دستخطی حضور دیا جاتا ہے۔ہر دوم آنے والے طالب علم طالبہ کو طلائی تمغہ مشتمل بر ۳٫۴ تولہ سونا اور تفسیر صغیر یا انگریزی ترجمہ قرآن و تخطی حضور دیا جاتا ہے۔ہر سوم آنے والے والی کو چاندی کا تمغہ اور تفسیر صغیر/ انگریزی ترجمہ قرآن دیا جاتا ہے۔حضور نے احمدی طلبہ کیلئے آگے بڑھنے کے چند اصول بھی بیان فرمائے ہیں جو یہ ہیں:۔۱۔سویا بین کا استعمال کیا جائے۔ذہن کی تقویت کیلئے بہترین چیز ہے۔۲۔ہر احمدی طالب علم محنت سے پڑھے اور وقت کو ضائع نہ کرے۔صحت کو برقرار رکھنے کیلئے متوازن غذا استعمال کی جائے۔۴۔صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ورزشیں کی جائیں۔لا اله الا الله کا ورد مجلس خدام الاحمدیہ کے ۳۶ ویں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر فرمایا کہ ۱۸۸۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کو ایک الہام ہوا جس کے پورا ہونے کے سامان نہیں تھے۔پھر حضور نے اپنا ایک کشف بیان فرمایا۔جس میں آپ نے دیکھا کہ ساری کائنات سمندر کی انگوری رنگ کی لہروں کی طرح پر اہر در اہر آگے بڑھتی اور لا إلهَ إِلَّا اللہ کا ورد کرتی 280