دینی نصاب

by Other Authors

Page 276 of 377

دینی نصاب — Page 276

رکھے جانے کے وقت پید رو آباد کے ہزاروں مرد عورتوں اور بچوں نے بڑی خوشی سے اس تقریب میں شرکت کی۔قصبہ کی ایک معمر ترین عورت اور ایک سب سے کم عمر بچے نے بھی ( بذریعہ اپنی والدہ) سنگ بنیادرکھنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں“ چودھویں صدی ہجری کو الوداع اور پندرھویں کا استقبال چودھویں صدی ہجری کے آخری سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ منعقدہ نومبر ۱۹۸۰ء کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے حضرت امیر المومنین نے فرمایا کہ چودھویں صدی نے ہمیں خدا سے ملا دیا۔ہم پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن اور قرآن کریم کی عظمت واضح کردی۔چودھویں صدی نے جہاں اسلام کا تنزل دیکھا وہاں تیرہ سو سال پہلے کی بے شمار پیشگوئیاں پوری ہوتی دیکھیں۔اس زمانہ میں اسلام کا ضعف بھی دیکھا اور اسلام کی عظمت و جلال کے شاہکار بھی دیکھے۔ہمیں چودھویں صدی نے مہدی دیا جس کے آنے سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کی تاثیر سے زندہ خدا کے ساتھ زندہ رشتہ پیدا ہوگیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہمارے دلوں میں گاڑ دی۔پندرھویں صدی ہجری کے آغاز پر اس صدی کو غلبہ اسلام کی صدی بنانے کیلئے بہت دعائیں کی گئیں اور صدقات دیئے گئے۔مرکزی ادارہ جات اور اہالیان ربوہ کی طرف سے یکم محرم الحرام ادھ سے ۷ محرم تک ۱۰۱ بکرے بطور صدقہ دیئے گئے۔9 نومبر کی شام کو غروب آفتاب کے چند منٹ بعد پہلا بکر احضرت امیر المومنین نے اپنے ہاتھ سے ذبح کیا اور دُعا 276