دینی نصاب

by Other Authors

Page 237 of 377

دینی نصاب — Page 237

ساتھ ساتھ استحکام سلطنت کا کام بھی جاری رہا۔بحری فوج اور بیڑے کا قیام بھی حضرت عثمان کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔آپ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے قرآن کریم کی حفاظت کے پیش نظر حضرت ابوبکر والے نسخہ کی نقول تیار کروائیں اور ان کی اشاعت سارے عالم اسلامی میں کی۔اس کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ بعض علاقوں میں اختلاف قرآت دیکھا گیا۔اہل بصرہ ، اہل کوفہ ، اہل حمص آیات کو الگ الگ رنگ میں پڑھتے۔حضرت عثمان نے اہل مکہ کی قرآت کو بہترین قراردیا اور اسی کے مطابق قرآن کریم کی کتابت کی گئی اور قریش کا رسم الخط اختیار کیا گیا۔عرب کے مختلف علاقوں نیز غیر عرب قوموں کے میل جول کے باعث لب ولہجہ اور قرآت کے فرق سے یہ اندیشہ ہو سکتا تھا کہ کہیں تحریف کا راستہ نہ کھل جائے۔حضرت عثمان نے ہمیشہ کیلئے اس راستہ کو مسدود کر دیا۔شہادت حضرت عثمان جس وقت خلیفہ منتخب ہوئے ان کی عمر ستر برس تھی۔خلافت کے پہلے چھ سال امن و امان سے گذرے لیکن آخری چھ سالوں میں حضرت عثمان کی نرم مزاجی اور دوسری وجوہات کے باعث فتنے کھڑے ہوئے۔اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بارہ سال کی خلافت کے بعد سن ۳۵ھ میں شہید کر دیئے گئے۔وفات کے وقت ان کی عمر بیاسی سال تھی۔237