دینی نصاب — Page 238
حضرت علی رضی اللہ عنہ عہد خلافت) ۶۵۶ء تا ۶۶۱ء ابتدائی زندگی حضرت علی کرم اللہ وجہہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چا ابو طالب کے فرزند تھے۔بعثت نبوی سے قریباً آٹھ برس پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔والدہ کا نام فاطمہ تھا۔حضرت ابوطالب کثیر العیال تھے۔جس سال مکہ میں قحط پڑا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی کو اپنے گھر لے آئے۔جب آنحضور نے دعویٰ نبوت کیا تو بچوں میں سے سب سے پہلے حضرت علی ایمان لائے اس وقت اُن کی عمر تقریبا دس سال تھی۔جب آنحضرت صلی علیہ وسلم مدینہ کی طرف ہجرت کے لئے گھر سے نکلے اس وقت حضرت علی " آپ کی چار پائی پر سو گئے تاکہ دشمن کو یہی گمان ہو کہ حضور تو ہیں ہیں اور وہ حضور کا تعاقب نہ کریں۔اس سے حضرت علی کی جان نثاری اور شجاعت کا بھی پتہ لگتا ہے۔کچھ عرصہ بعد حضرت علی بھی ہجرت کر کے مدینہ چلے گئے۔سن ۲ھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ کا نکاح آپ سے کر دیا۔اسطرح آپ کو نبی اکرم کے داماد ہونے کا شرف حاصل ہوا۔عہد خلافت حضرت عثمان کی شہادت کے بعد آپ خلیفہ منتخب ہوئے۔اس وقت حالات بہت ناموافق تھے۔عوام کا مطالبہ تھا کہ حضرت عثمان کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے۔حضرت طلحہ اور حضرت زبیر بھی اسی خیال کے مؤید تھے لیکن حضرت علی محسوس کرتے تھے کہ باغیوں کا اس 238