دینی نصاب

by Other Authors

Page 176 of 377

دینی نصاب — Page 176

مشتمل ہیں:- جانا چاہیئے کہ اس زمانہ میں امت محمدیہ کے اندرونی اختلافات چند قسموں پر مش اول صفات باری تعالیٰ کے متعلق اختلافات۔دوم ملائکہ کے متعلق اختلافات۔سوم سلسلہ رسالت کے متعلق اختلافات۔چہارم بعث بعد الموت اور جزاء سزا اور جنت و دوزخ کے متعلق اختلافات۔پنجم مسئلہ تقدیر خیر وشر کے متعلق اختلافات۔ششم خلافت راشدہ کے متعلق اختلافات۔ہفتم قرآن وحدیث کے مرتبہ کے متعلق اختلافات۔ہشتم اہل حدیث واہل فقہ کے متعلق اختلافات۔نہم مسائل علمی کے متعلق اختلافات۔دہم مسائل فقہی کے متعلق اختلافات۔یہ وہ دس قسم کے اختلافات ہیں جنہوں نے اس زمانہ میں اسلامی دنیا میں ایک اندھیر مچا رکھا تھا اور علاوہ آپس کی تو تو میں میں کے ان کی وجہ سے مسلمانوں میں ایسی ایسی باتیں پیدا ہوگئی تھیں جنہوں نے اسلام کو دنیا میں بدنام کر دیا تھا اور دشمن کو اسلام پر حملہ کرنے کا ایک بہت بڑا موقعہ ہاتھ آ گیا تھا فہمیدہ مسلمان اس بات سے تنگ آکر اور کوئی مخلصی کی راہ نہ دیکھ کر اسلام کی حالت پر خون کے آنسو بہاتے تھے اور بعض کمزور ایمان تو اسلام کو خیر باد کہہ رہے تھے۔ایسے طوفانِ عظیم کے وقت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق حضرت مرزا صاحب کو حکم و عدل بنا کر مبعوث فرمایا۔جنہوں نے آتے ہی اپنا سفید جھنڈ ابلند کر دیا اور پکار کر کہا ادھر آؤ کہ خدا نے مجھے تمہارے اختلافات میں حکم بنا کر بھیجا ہے۔آؤ کہ میں تمہارے اختلافات میں سچا سچا فیصلہ کروں گا۔اس کے بعد آپ اس روحانی عدالت کی کرسی پر جلوہ افروز ہو گئے اور قضاء کا کام شروع ہوا۔176