دینی نصاب

by Other Authors

Page 168 of 377

دینی نصاب — Page 168

دوسرے رنگ میں آگئی۔مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا۔تب سب دانشمند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سب سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑ دیں گے اور دُنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“ ( تذکرۃ الشہادتین صفحه ۶۵، ۶۴ ، روحانی خزائن جلد 6) 168