دینی نصاب

by Other Authors

Page 152 of 377

دینی نصاب — Page 152

مہیب فتنے اور فسادات ظاہر ہورہے ہیں کہ تمہارے فرضی دجال کے باپ کو بھی یاد نہ ہونگے۔فافہم و تد تبر۔۸۔مسلم کی ایک حدیث میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی تمیم داری نے دجال کو گرجے میں بندھا ہوا دیکھا تھا (یعنی بحالت کشف یا رویا ) اور اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ خبر بیان کی تھی اور پھر آپ نے یہ خبر لوگوں کو سنوائی تھی۔(مسلم جلد 2 باب خروج الدجال ) پس اب دیکھ لو کہ گرجے سے نکلنے والی کونسی قوم ہے۔چوٹھی علامت چوتھی علامت یہ ہے کہ یا جوج ماجوج اپنے پورے زور میں ظاہر ہونگے اور دنیا کے بیشتر اور عمدہ عمدہ حصوں پر قابو پالیں گے اور قو میں ایک دوسرے کے خلاف اُٹھیں گی۔چنانچہ قرآن شریف میں آتا ہے:۔على إذا فبعث يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ عَذَبٍ يَنْسِلُونَ اور دوسری جگہ آتا ہے:۔(سورۃ انبیاء رکوع ۷) وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعًا (سورۃ کہف رکوع ۱۱) یعنی ” جب یا جوج ماجوج کھولے جائیں گے اور وہ ہر بلند مقام سے دوڑتے ہوئے آئیں گے اور قو میں ایک دوسرے کے خلاف اُٹھیں گی اور اُس وقت ایک صور پھونکا جائے گا جوان سب کو جمع کر لے گا۔اسی طرح حدیث میں آتا ہے: - يَبْعَثُ اللَّهُ يَأْجُوجَ وَ مَأْجُوجَ وَهُمْ مِنْ كُلِّ 152