دینی نصاب

by Other Authors

Page 153 of 377

دینی نصاب — Page 153

حَدَبِ يَنْسِلُونَ۔(مشکوۃ) یعنی ”آخری زمانہ میں اللہ تعالیٰ یا جوج ماجوج کو اُٹھائے گا اِس حال میں کہ وہ ہر بلند جگہ سے دوڑتے پھریں گے“۔اب جاننا چاہئیے کہ یا جوج ماجوج سے انگریز اور روس مراد ہیں جیسا کہ بائبل میں بھی صراحت کے ساتھ ان کا ذکر پایا جاتا ہے ( کتاب حز قیل و مکاشفہ ) اور علامات ماثورہ بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہیں۔اور انگریزوں کیساتھ شمالی امریکہ کے لوگ بھی شامل ہیں کیونکہ وہ در اصل انہی کا حصہ ہیں۔پہلے یہ قو میں کمزور حالت میں تھیں لیکن پھر خدا نے ان کو ترقی دی اور انہوں نے دنیا کے بیشتر حصے کو گھیر لیا اور بہت طاقت پکڑ گئے اور ان کی یہ ساری ترقی موجودہ زمانہ میں ہوئی ہے پہلے یہ حالت نہ تھی اور ان کا اور دوسری قوموں کا ایک دوسرے کے خلاف اُٹھنا تو ایک بدیہی بات ہے جس کی تفصیل کی ضرورت نہیں اور نفخ فی الصو ر سے مسیح موعود کی بعثت مراد ہے کیونکہ خدا کے مرسلین بھی ایک طور یعنی پگل کی طرح ہوتے ہیں جن کے ذریعہ خدا دنیا میں اپنی آواز کو بلند کرتا ہے اور پھر ان کے ذریعہ لوگوں کو ایک نقطہ پر جمع کر دیتا ہے۔سواب بھی انشاءاللہ ایسا ہی ہوگا بلکہ ہورہا ہے مگر جس طرح پہلی رات کا چاند ا کثر لوگوں کو نظر نہیں آتا اسی طرح ہر تغیر شروع میں مخفی ہوتا ہے لیکن آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے چاند کی طرح روشن ہوتا چلا جاتا ہے فَتَدَبَّرُوا !! پانچویں علامت پانچویں علامت یہ بتائی گئی تھی کہ مسیح موعود کے زمانہ میں اسلام کی حالت سخت نازک ہوگی اور بے دینی کا زور ہوگا۔مسلمان یہودیوں کی طرح ہو جائیں گے اور ان کے علماء کی حالت بھی ابتر ہو جائیگی اور مسلمانوں میں بہت سے اختلافات پیدا ہو جائیں گے اور ایمان دنیا سے اُٹھ جائیگا وغیرہ وغیرہ۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :۔لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ مَنْ قَبْلَكُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّى لَوْ دَخَلُوا مُخْرَضَبٍ 153