دینی نصاب

by Other Authors

Page 142 of 377

دینی نصاب — Page 142

لمبے ہونگے۔مسیح موعود صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا اور دقبال کو ماردے گا اور اسلام کو غلبہ بخشے گا۔اور اس کے زمانہ میں آفتاب مغرب کی طرف سے طلوع کریگا اور مسیح موعود تمام اندرونی اور بیرونی اختلافات میں حکم و عدل بن کر سچا سچا فیصلہ کر دیگا۔اور کھویا ہوا ایمان دنیا میں پھر قائم کر دیگا اور لوگوں کو کثرت کے ساتھ (روحانی ) مال دیگا مگر دنیا اس کے مال کو قبول نہیں کرے گی۔(دیکھو قرآن مجید و کتب حدیث و تفسیر ) سیہ وہ دس موٹی موٹی علامات ہیں جو مسیح موعود مہدی معہود اور اس کے زمانہ کے متعلق قرآن شریف اور احادیث نبوی سے ثابت ہوتی ہیں۔سو ہم ان دس علامات کو الگ الگ سامنے رکھ کر حضرت مرزا صاحب کی صداقت کو پر کھتے ہیں تا حق و باطل میں امتیاز ہوکر طالب حق کو فیصلہ کی راہ لے۔وما توفیقی الا باللہ۔پہلی علامت پہلی علامت قرآن شریف کی ان آیات سے پرینگتی ہے جہاں خدا تعالیٰ فرماتا ہے : وَإِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ O وَإِذَا الْبِحَارُ سُجَرَتْ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ (سورة تكوير ركوع) یعنی " قرب قیامت اور نزول مسیح موعود کی یہ علامت ہے کہ اس زمانہ میں اونٹنیوں کی سواری معطل ہو جائے گی۔یعنی بوجہ نئی نئی اور بہتر سواریاں نکل آنے کے اونٹوں کی سواری چھوڑ دی جائیگی۔اور دریا اور سمندر پھاڑے جائیں گے یعنی ان کو پھاڑ پھاڑ کر نہریں بنائی جائیں گی اور کتب اور اخبار ورسالے کثرت کے ساتھ شائع ہونگے۔یعنی مطبع ایجاد ہوکر اخباروں، رسالوں اور کتابوں کی اشاعت کا کام بے حد 142