دینی نصاب

by Other Authors

Page 97 of 377

دینی نصاب — Page 97

یہی ہے کہ وہ پھر اس دنیا میں واپس نہیں آتے۔مندرجہ ذیل آیات سے اس قانون کی صراحت ہوتی ہے: وَحَرُمُ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ۔(سورة الانبياء : ٩٦) اور ہر ایک بستی جسے ہم نے ہلاک کیا ہے اس کے لئے یہ فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ اس کے بسنے والے لوٹ کر اس دُنیا میں نہیں آئیں گے۔حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلَى اعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا وَمِنْ وَرَابِهِمْ بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ (سورۃ المومنون : ۱۰۰ تا ۱۰۱) ترجمہ: یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آجاتی ہے تو کہتا ہے اے میرے رب ! مجھے لوٹا دیجیئے۔شاید کہ میں اچھے کام کروں اُس ( دُنیا ) میں جسے چھوڑ آیا ہوں۔ہر گز نہیں۔یہ تو محض ایک بات ہے جو وہ کہہ رہا ہے۔اور اُن کے پیچھے ایک روک حائل رہے گی اس دن تک کہ وہ اُٹھائے جائیں گے۔جماعت احمدیہ کا عقیدہ مسئله ختم نبوت جماعت احمدیہ کا اس بات پر ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ درجہ صرف آپ کو ہی ملا۔آپ کے سوا کوئی اور وجود ایسا نہیں جو اس صفت سے متصف ہو۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔۱۔عقیدہ کی رُو سے جو خُدا تم سے چاہتا ہے وہ یہی ہے کہ خُدا ایک اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نبی ہے اور وہ خاتم الانبیاء ہے اور سب سے بڑھ کر ہے۔اب بعد 97