دینی نصاب

by Other Authors

Page 96 of 377

دینی نصاب — Page 96

اسی (زمین) میں تم زندہ رہو گے اور اسی میں تم مرو گے اور اسی میں سے تم نکالے جاؤ گے۔اس قانون کے ہوتے ہوئے کسی فرد بشر کا آسمان پر جانا کیسے ممکن ہے؟ اگر کوئی وجود اپنی خوبیوں اور اعلیٰ صفات اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے زندہ رکھے جانے کے قابل ہوسکتا تھا تو وہ ہمارے آقاسید و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔بدنیا گر کسے پائندہ بودے خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔ابوالقاسم محمد زندہ بودے وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَأَبِنْ مِّتَ فَهُمُ الخلدون (سورۃ الانبیاء: ۳۵) اور ہم نے کسی انسان کو تجھ سے پہلے غیر طبعی عمر نہیں بخشی۔کیا اگر تو مر جائے تو وہ غیر طبعی عمر تک زندہ رہیں گے۔کیسے تعجب کی بات ہے کہ مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ فوت ہو کر زمین میں مدفون ہیں لیکن مسیح ابن مریم (نعوذ باللہ ) ابھی تک اس خا کی جسم کے ساتھ چوتھے آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں۔غیرت کی جا ہے کہ عیسی زندہ ہو آسماں پر عدم رجوع موتی مدفون ہو زمیں میں شاہ جہاں ہمارا ابن مریم مرگیا حق کی قسم داخل جنت ہوا وہ محترم جولوگ وفات پا جاتے ہیں یا کسی طرح مرجاتے ہیں ان کے متعلق خدائے تعالیٰ کا قانون 96