دینی نصاب

by Other Authors

Page 83 of 377

دینی نصاب — Page 83

زمانہ میں ان کا نقصان نفع سے زیادہ ہے اور خرابیوں کے پھیلانے کا ایک اہم ذریعہ بن گئے ہیں اس لئے اس امر کی ضرورت ہے کہ پورا کنٹرول ہو اور لغو نظاروں کے دیکھنے میں وقت نہ ضائع کیا جائے۔القرآن :- بے پردگی "مومن عورتیں اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے اس کے جو آپ ہی آپ بے اختیار ظاہر ہوتی ہو اور اپنی اوڑھنیوں کو اپنے سینہ پر سے گزار کر اس کو ڈھانک کر پہنا کریں اور اپنی زمینوں کو صرف اپنے خاوندوں ، اپنے باپوں، اپنے خاوندوں کے باپوں، اپنے بیٹوں، اپنے خاوندوں کے بیٹوں اور اپنے بھائیوں، اپنے بھائیوں کے بیٹوں، اپنی بہنوں کے بیٹوں یا اپنی عورتوں یا جن کے مالک ان کے داہنے ہاتھ ہوئے ہیں ان کے سوا کسی پر ظاہر نہ کیا کریں اور اپنے پاؤں زور سے زمین پر اس لئے نہ مارا کریں کہ وہ چیز ظاہر ہو جائے جس کو وہ اپنی زینت سے چھپا رہی ہیں۔“ الحديث :- (سورۃ نور : ۳۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ اور حضرت میمونہ کو ایک نابینا صحابی سے پردہ کرنے کا حکم دیا۔پوچھنے پر فرمایا۔کیا تم بھی دونوں نابینا ہو کہ اس کو دیکھ نہیں سکتیں۔( مشکوۃ کتاب الادب ) 83