دینی نصاب

by Other Authors

Page 84 of 377

دینی نصاب — Page 84

حضرت عائشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر کی قبر پر دعا کی غرض سے بغیر پردہ کے جایا کرتی تھیں مگر حضرت عمر کے اسی جگہ مدفون ہونے کے بعد پردہ کے ساتھ جاتی تھیں۔( رواه مسند احمد بن حنبل ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دوزخیوں کے گروہ کے ذکر میں فرمایا وہ عورتیں جو کپڑے تو پہنتی ہیں مگر حقیقت میں وہ ٹنگی ہوتی ہیں۔ناز سے پچکیلی چال چلتی ہیں۔لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے جتن کرتی ہیں بختی اونٹوں کی لچکدار کو ہانوں کی طرح ان کے سر ہوتے ہیں۔جنت میں داخل نہ ہوں گی بلکہ خوشبو کوبھی نہ پائیں گی۔جبکہ اس کی خوشبو بہت دُور تک آئے گی۔(مسلم کتاب اللباس والزينته صفحه ۳۳۵ مطبع نعمان کتب خانه) سید نا حضرت مسیح موعود :- : فرمایا ” عورتوں کو چاہیے کہ نامحرم سے اپنے تئیں بچا ئیں اور یادرکھنا چاہئیے کہ بغیر خاوند اور ایسے لوگوں کے جن کے ساتھ نکاح جائز نہیں اور جتنے مرد ہیں ان سے پردہ کرنا ضروری ہے۔جو عورتیں نامحرم لوگوں سے پردہ نہیں کرتیں شیطان ان کے ساتھ ہے۔۔۔۔جو خدا اور اس کے رسول کے حکموں کا مقابلہ کرتی ہیں نہایت مردود اور شیطان کی بہنیں اور بھائی ہیں کیونکہ وہ خدا اور رسول کے فرمودہ سے منہ پھیر کر اپنے رب کریم سے لڑائی کرنا چاہتی ہیں۔“ (مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۷۰-۶۹) سید نا حضرت خلیفة المسیح الاول۔گھونگھٹ کا پردہ بہ نسبت اس پردہ کے جو آجکل ہمارے ملک میں رائج ہے 84