دینی نصاب — Page 72
کسی نے یوں کیا ؟ جب نہیں کیا تو کیا ضرورت ہے خواہ مخواہ بدعات کا دروازہ کھولنے کی؟ ہمارا مذہب تو یہی ہے کہ اس رسم کی کچھ ضرورت نہیں۔نا جائز ہے۔جو جنازہ میں شامل ہوسکیں وہ اپنے طور پر دعا کریں یا جنازہ غائب پڑھیں“ ( ملفوظات جلد نم صفحہ ۱۷۷) چیلم : ایک رسم چہلم کی ہے یعنی کسی عزیز کی وفات کے چالیسویں دن مجلس ہوتی ہے اور کھانا پکا کر مرنے والے کے نام پر لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔اس بارے میں حضور نے فرمایا :۔یہ رسم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی سنت سے باہر ہے“۔وو ختم قرآن : اخبار بدر ۱۴ / فروری ۱۹۰۷ء) ختم قرآن سے مراد وہ رسمی قرآن خوانی ہے جو کسی فوت ہونے والے کو ثواب پہنچانے کی غرض سے حلقہ باندھ کر گھروں میں یا قبروں پر کی جاتی ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔”مردہ پر قرآن ختم کرنے کا کوئی ثبوت نہیں صرف دعا اور صدقہ میت کو پہنچتا ہے۔اخبار بدر 14 مارچ 1904ء) نیز فرمایا : - " قرآن شریف جس طرز سے حلقہ باندھ کر پڑھتے ہیں یہ سنت سے ثابت نہیں۔ملاں لوگوں نے اپنی آمد کیلئے یہ رسمیں جاری کی ہیں۔“ (احکام ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ء بحوالہ الفضل ۱۲ رمئی ۱۹۴۰ء) مردوں کو ثواب پہنچانے کیلئے کھانا پکانا : بعض لوگ کسی وفات یافتہ عزیز کی روح کو ثواب پہنچانے کی نیت سے ایک خاص دن 72