دینی نصاب

by Other Authors

Page 71 of 377

دینی نصاب — Page 71

ہیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔قل ماتم کی حالت میں جزع فزع اور نوحہ یعنی یا پا کرنا اور چنیں مار کر رونا اور بے صبری کے کلمات منہ پر لانا یہ سب ایسی باتیں ہیں جن کے کرنے سے ایمان کے جانے کا اندیشہ ہے اور یہ سب رسمیں ہندوؤں سے لی گئی ہیں۔۔۔۔اگر رونا ہو تو صرف آنکھوں 66 سے آنسو بہانا جائز ہے اور جو اس سے زیادہ ہے وہ شیطان سے ہے۔( فتاویٰ حضرت مسیح موعود صفحہ 103 ، بحوالہ فقہ احمدیہ صفحہ 264) پھر فرماتے ہیں: ”اپنی شیخی اور بڑائی جتلانے کیلئے صدہا روپیہ کا پلاؤ اور زردہ پکا کر برادری وغیرہ میں تقسیم کیا جاتا ہے اس غرض سے کہ تالوگ واہ واہ کریں۔۔۔سو یہ سب شیطانی طریق ہیں جن سے تو بہ کر نالازم ہے۔“ (اشتہار بغرض تبلیغ وانذار ) اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : قل خوانی ( جو مرنے والے کی وفات کے بعد تیسرے دن کی جاتی ہے ) اس کی کوئی اصل شریعت میں نہیں ہے۔صحابہ کرام بھی فوت ہوئے کیا کبھی ان کی وفات پر کسی نے قل پڑھے؟ صد ہا سال کے بعد دوسری بدعتوں کی طرح یہ بھی ایک (اخبار بدر ۱۹۰۴ء) بدعت نکل آئی ہے۔فاتحه خوانی : کسی کے مرنے کے بعد چند روز لوگ ایک جگہ جمع ہوتے اور فاتحہ خوانی یعنی مغفرت کی دُعائیں کرتے ہیں اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔پھر یہ سوال ہے کہ آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام وائمہ عظام میں سے 71