دینی نصاب

by Other Authors

Page 361 of 377

دینی نصاب — Page 361

س۔جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ کب ہوا اور اس میں کتنے احباب شریک ہوئے؟ ج ۱۸۹۱ء میں ۷۵ احباب نے شرکت کی۔س۔حضرت مسیح موعود کا یوم وصال کیا ہے؟ ج- ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو حضور نے لاہور میں وفات پائی اور ۷ ۲ رمئی ۱۹۰۸ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے بہشتی مقبرہ قادیان میں نماز جنازہ پڑھائی اور وہیں تدفین ہوئی۔س۔جماعت احمدیہ کے پہلے خلیفہ کون تھے ؟ کب پیدا ہوئے اور کب مسند خلافت پر متمکن ہوئے؟ ج- حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب بھیروی ۱۲۵۶ھ یعنی ۱۸۴۱ء میں پیدا ہوئے۔۲۷ مئی ۱۹۰۸ ء کو خلیفہ بنے۔س۔حضرت مولانا نورالدین صاحب کی اطاعت کے بارہ میں حضرت مسیح موعود نے کیا فرمایا؟ ج۔”میرے ہر ایک امر میں میری اس طرح پیروی کرتے ہیں جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے۔“ س روز نامہ الفضل کب جاری ہوا اور اس کے پہلے ایڈیٹر کون تھے؟ ج- روزنامه الفضل ۱۹ جون ۱۹۱۳ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی ادارت میں جاری ہوا۔س۔بیرون ہند جماعت احمدیہ کا پہلا تبلیغی مرکز کب، کہاں اور کس کے ذریعہ قائم ہوا ؟ ج- ۲۸ جون ۱۹۱۴ء کولندن میں حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے ذریعہ قائم ہوا۔س۔حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کا وصال کب ہوا؟ ج- ۱۳ / مارچ ۱۹۱۴ ء کو۔361