دینی نصاب

by Other Authors

Page 362 of 377

دینی نصاب — Page 362

س۔خلیفہ اسی الثانی کا انتخاب کب ہوا اور کون خلیفہ بنے ؟ ج - ۱۴ / مارچ ۱۹۱۴ ء کوسید نا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفة المسیح الثانی منتخب ہوئے۔مسجد نور قادیان میں خلافت ثانیہ کا انتخاب عمل میں آیا۔س بیرون ممالک سب سے پہلی تعمیر ہونے والی مسجد کونسی ہے؟ ج مسجد فضل لندن۔۱۹۲۴ء میں حضرت خلیفۃ امسیح الثانی نے بنیاد رکھی اور ۱۹۲۶ء میں تکمیل پذیر ہوئی۔س۔پیشگوئی مصلح موعود کب کی گئی اور اس کے مصداق ہونے کا دعوی حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے کب کیا؟ ج - ۱۸۸۶ء میں پیشگوئی مصلح موعود کی گئی اور اس کا مصداق ہونے کا دعوی حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے سن ۱۹۴۴ء میں کیا۔س۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا وصال کب ہوا؟ ج - ۷-۸ /نومبر ۱۹۶۵ ء کی درمیانی شب کو جو سوموار کی رات تھی۔س۔خلیفہ المسیح الثالث کا انتخاب کب ہوا اور کون خلیفہ بنے ؟ ج- ۸ نومبر ۱۹۶۵ء کوسیدنا حضرت حافظ صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ منتخب ہوئے اور انتخاب کے معابعد پہلی بیعت مسجد مبارک ربوہ میں ہوئی۔س کس ملک کے سربراہ سب سے پہلے احمدی ہوئے اور کس پیشگوئی کا مظہر بنے ؟ ج۔مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کے گورنر جنرل الحاج سرایف ایم سنگھائے (جو ۱۹۶۳ء میں احمدی ہوئے اور ۱۹۶۵ء میں گورنر جنرل بنے ) نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث سے حصول برکت کی خاطر حضرت مسیح موعود کے کپڑے کی درخواست کی۔اس طرح ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے کی پیشگوئی کے پہلے مظہر بنے۔362