دینی نصاب — Page 355
اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا اُستانی جی پڑھاؤ جلدی مجھے سیپارہ پہلے تو ناظرے سے آنکھیں کروں گی روشن پھر ترجمہ سکھانا جب پڑھ چکوں میں سارا مطلب نہ آئے جب تک کیونکر عمل ہے ممکن بے ترجمے کے ہر گز اپنا نہیں گزارا يارب تو رحم کر کے ہم کو سکھا دے قرآں ہر دکھ کی روا ہو ہر درد کا ہو چارا دل میں ہو میرے ایماں سینے میں نور قرآں بن جاؤں پھر تو سچ مچ میں آسماں کا تارا احمدی بچی کی دُعا (حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب) نوٹ :۔یہ نہایت اچھی اور پیاری نظم حضرت ڈاکٹر صاحب نے اپنی صاحبزادی حضرت سیدہ ام متین مریم صدیقہ صاحبہ سلمہا اللہ تعالیٰ ( حرم حضرت خلیفہ اُسیح الثانی رضی اللہ عنہ وصدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ) کے لئے اُن کے بچپن کے زمانہ میں لکھی تھی۔الہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے مری زندگی پاک و طیب بنا دے مجھے دین و دنیا کی خوبی عطا کر ہر اک درد اور دُکھ سے مجھ کو شفا دے 355