دینی نصاب

by Other Authors

Page 310 of 377

دینی نصاب — Page 310

دعا بھی بہت پڑھیں۔درود شریف پڑھنے کی طرف بھی بہت توجہ دیں۔( خطبہ جمعہ 23 نومبر 2012ء ، الفضل انٹر نیشنل 14 دسمبر 2012ء) 201223) جماعت کی ترقی اور اُمت مسلمہ کے لئے خصوصی دعاؤں کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 28 دسمبر 2012ء، الفضل 18 جنوری 2013ء) ے واقفین ٹو کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو جامعہ احمدیہ میں آنا چاہئے۔(18 جنوری 2013ء،الفضل 8 فروری2013ء) جس تیزی سے دنیا میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے، ایک احمدی کو اُس سے بڑھ کر اپنے خدا سے تعلق پیدا کر کے اپنے آپ کو اور دنیا کو اس تباہی کے خوفناک انجام سے بچانے کی کوشش ( خطبہ جمعہ 2 /اگست 2013ء،الفضل 23 /اگست 2013ء) کرنے کی تحریک۔احمدیوں کو دنیا کو تباہی سے بچانے کے لئے بہت زیادہ دعاؤں کی طرف توجہ دینے کی تحریک۔ہر ملک میں رہنے والے احمدی ، خصوصاً مغربی ممالک میں رہنے والے احمدیوں کو سیاستدانوں کو آنے والی تباہی سے ہوشیار کرنے کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 13 ستمبر 2013ء،الفضل 4 اکتوبر 2013ء) ایم ٹی اے کی برکات سے فائدہ اُٹھانے کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 18 اکتوبر 2013ء،الفضل 8 نومبر 2013ء) تبلیغ کے لئے نئے نئے راستے تلاش کرنے ، نئے نئے طریق تلاش کرنے اور اسلام کا زیادہ سے زیادہ تعارف کروانے کی تحریک۔(خطبہ جمعہ یکم نومبر 2013 ء،الفضل 22 نومبر 2013ء) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے فرمودہ ایک خطبہ جمعہ کے حوالہ سے سچائی اور دیگر اخلاق کو مضبوطی سے اپنانے کی تاکیدی تحریک۔(خطبہ جمعہ 29 نومبر 2013ء 20 /دسمبر 2013ء) فضل عمر فاؤنڈیشن کو انوار العلوم کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کروانے کی کوششوں کو مزید بہتر کرنے کی تاکید اور تحریک۔(خطبہ جمعہ 28 فروری 2014ء ، افضل 21 مارچ 2014ء) / 310