دینی نصاب

by Other Authors

Page 309 of 377

دینی نصاب — Page 309

احباب جماعت کو فیس بک کی قباحتوں سے بچنے کے لئے تا کیدی نصیحت۔(خطبہ جمعہ 31 دسمبر 2010ء، الفضل انٹر نیشنل 21 جنوری 2011ء) 2010/31²) ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کرنے والوں کو جمع کر کے دنیا میں امن قائم کرنے کی مہم چلائیں۔( خطبہ جمعہ 14 اکتوبر 2011 ء،الفضل انٹر نیشنل 4 رنومبر 2011ء) دنیا عالمی جنگ کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے ہمیں ان دنوں میں بہت زیادہ دعائیں کرنی چاہئیں۔(خطبہ جمعہ 2 دسمبر 2011ء ، الفضل انٹر نیشنل 23 دسمبر 2011ء) امریکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں بنائی گئی نہایت ظالمانہ اور دلآزار فلم پرحضورانور کی ہدایات : ہر ذی شعور تک اسلامی مؤقف کو پہنچا ئیں۔لائبریریوں میں مثلاً یورپ میں یا انگلستان میں یا انگریزی بولنے والے ملکوں میں آنحضرت کی سیرت متعلق جماعت کی وہ کتب رکھوانی چاہئیں جن کا انگریزی ترجمہ ہو چکا ہے۔حضرت خلیفۃ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کتاب ”لائف آف محمد“ کی وسیع پیمانے پر اشاعت ہونی چاہئے۔سیمینار بھی ہوں، جلسے بھی ہوں اور ان میں غیروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں بلائیں۔یہ تحفہ قیصریہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے امن اور مذہب کے احترام کے متعلق جو پیغام دیا ہے اس کی تشہیر کی آج بھی بہت ضرورت ہے۔اس پر بھی فوری کام ہونا چاہئے۔(خطبہ جمعہ 28 ستمبر 2012 ء، افضل انٹر نیشنل 19 اکتوبر 2012ء) خاص طور پر جہاں اپنے لئے صبر و استقامت کی ہر احمدی دعا کرے، وہاں دشمن کے شرسے بچنے کے لئے رَبّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبَّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِی کی دعا بھی بہت پڑھیں۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ کی 309