دینی نصاب

by Other Authors

Page 308 of 377

دینی نصاب — Page 308

اور مدد کی خصوصی تحریک۔(16 جنوری 2009ء،الفضل انٹرنیشنل 6رفروری 2009ء) حملہ ہندوستان ،انڈونیشیا میں بھی جماعت کی مخالفت کے حوالہ سے احباب جماعت کو دعاؤں کی خصوصی تحریک۔( خطبہ جمعہ 17 / اپریل 2009ء، الفضل انٹرنیشنل 8 مئی 2009ء) انصاف پر قائم ہوتے ہوئے یتامی اور اہل وعیال کے حقوق کی ادائیگی کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 15 مئی 2009ء ، الفضل انٹر نیشنل 5 جون 2009ء) ذیلی تنظیموں اور جماعتوں کا کام ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کو حضرت اقدس مسیح موعود الاسلام کی کتب کے پڑھنے کی طرف توجہ دلائیں۔(خطبہ جمعہ 3 جولائی 2009 ء، الفضل انٹر نیشنل 24 جولائی 2009ء) ہم یورپ کے ہر ملک میں جہاں مسجدیں نہیں ہیں آئندہ پانچ چھ سالوں میں کم از کم ایک مسجد بنالیں۔( خطبه جمعه 21 /اگست 2009، الفضل انٹر نیشنل 11 ستمبر 2009) (خطبہ جمعہ 25 ستمبر 2009ء ، الفضل انٹر نیشنل 16 اکتوبر 2009ء) راتوں کو نوافل سے سجائیں اور تہجد کی طرف توجہ دیں۔دنیا بھر کی جماعتوں کے لئے تاکیدی ہدایت کہ آئندہ سے مسجدوں کے اندرونی ہال میں کسی قسم کی کھانے وغیرہ کی دعوت نہ کی جائے۔(خطبہ جمعہ 18 دسمبر 2009ء ، الفضل انٹر نیشنل 8 جنوری 2010ء) شہداء کی فیملیوں کے لئے سیدنا بلال فنڈ میں چندہ دینے کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 11 جون 2010ء،الفضل انٹر نیشنل 2 جولائی 2010ء) مختلف ویب سائٹس ہیں ان میں مختلف قسم کے بیہودہ قسم کے اعتراضات آتے ہیں، ان کو سچائی کے پیغام سے بھر دیں۔(خطبہ جمعہ 24 /جون 2010ء،الفضل انٹر نیشنل 2 جولائی 2010ء) 308