دینی نصاب

by Other Authors

Page 304 of 377

دینی نصاب — Page 304

حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مبارک تحریکات حضور نے فرمایا:- ” خلفاء کی طرف سے مختلف وقتوں میں مختلف تحریکات بھی ہوتی رہتی ہیں۔روحانی ترقی کے لئے بھی جیسا کہ مساجد کو آباد کرنے کے بارہ میں ہے، نمازوں کے قیام کے بارہ میں ہے، اولاد کی تربیت کے بارہ میں ہے، اپنے اندر اخلاقی قدریں بلند کرنے کے بارہ میں، وسعت حوصلہ پیدا کرنے کے بارہ میں ، دعوت الی اللہ کے بارہ میں یا متفرق مالی تحریکات ہیں۔تو یہی باتیں ہیں جن کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔دوسرے لفظوں میں طاعت در معروف کے زمرے میں یہی باتیں آتی ہیں تو نبی نے یا کسی خلیفہ نے تمہارے سے خلاف احکام الہی اور خلاف عقل تو کام نہیں کروانے۔یہ تو نہیں کہنا کہ تم آگ میں کود جاؤ اور سمندر میں چھلانگ لگا دو۔۔۔تو واضح ہو کہ نبی یا خلیفہ وقت کبھی بھی مذاق میں بھی یہ بات نہیں کر سکتا۔(خطبات مسر در جلد اول صفحہ 343) حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے گزشتہ سالوں میں جماعت کی تعلیم و تربیت اور تبلیغ اسلام و احمدیت اور جماعتی ترقی اور خدمت بنی نوع انسان کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں جو بابرکت تحریکات فرما ئیں ان میں سے بعض کا ذکر مختصراً درج ذیل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الہامی دُعا رَبِّ إِنِّي مَظْلُومٌ فَانْتَصِرُ فَسَحِقُهُمْ تَسْحِیقًا “ کرنے کی تحریک۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 2003ء) 304