دینی نصاب — Page 299
حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفة اصبح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ابتدائی زندگی ( پیدائش ۱۵ تمبر ۰۱۹۵۰) جماعت احمد یہ عالمگیر کے موجودہ امام حضرت صاحبزادہ مرزا مسر دراحمد خلیفه امسیح النا مس مسرور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑپوتے ہیں۔یوں آپ بھی آنحضور صلی ایتم کی اس پیش گوئی کے مصداق ٹھہرتے ہیں جو آپ نے مسیح موعود کی اولاد کے بارے میں کی تھی۔پھر خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر خدا تعالیٰ نے جو الہامات پیش گوئیوں کے رنگ میں نازل فرمائے ان میں سے بعض آپ پر پورے ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات : بعض پیشگوئیاں جو آپ کے والد صاحب اور دادا جان کے متعلق تھیں وہ بڑی شان سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے وجود میں بھی پوری ہوتی نظر آتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی وو پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا: ” وہ باد شاہ آیا دوسرے نے کہا ”ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے فرمایا قاضی حکم کو بھی کہتے ہیں۔قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور باطل کو ر ڈ کر دئے۔( تذکرہ صفحہ 584 ایڈیشن چہارم 2004ء) دسمبر 1907ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا: 299