دینی نصاب — Page 296
صد سالہ تقریبات خلافت رابعہ کے دور کو یہ ایک امتیاز بھی حاصل ہے کہ یہ دور سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دور ماموریت ۱۸۸۲ء کے عین سو سال بعد یعنی ۱۹۸۲ء سے شروع ہوا۔اس لحاظ سے اس مبارک دور خلافت میں درج ذیل سالانہ تقریبات منعقد ہوئیں :۔- ۱۹۸۶ ء میں مصلح موعود کی پیشگوئی کے پورے ہونے کی سوسالہ تقریب۔- ۱۹۸۹ء میں جماعت احمدیہ کے قیام پر سو سال پورے ہونے پر جماعت نے نہایت شاندار عالمگیر جشن تشکر منایا۔* 1991 ء میں سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی مسیحیت پر اور جلسہ سالانہ پرسوسال پورے ہونے پر سیدنا حضرت اقدس امیر المومنین خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ بنفس نفیس ہندوستان تشریف لائے۔اس طرح تقسیم ہند کے ۴۴ سال بعد کسی خلیفہ کو پہلی بار قادیان آنے کی توفیق عطا ہوئی۔* - ۱۹۹۴ء میں پیشگوئی کسوف و خسوف پر سو سال پورے ہونے پر جماعت نے صد سالہ تقریبات منعقد کیں۔1997ء میں لیکچر اسلامی اصول کی فلاسفی کی صد سالہ تقریب منائی گئی۔1997-☆ تراجم قرآن مجید خلافت رابعہ کے مبار دور میں 20 زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع ہوئے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا معرکۃ الآراء لٹریچر حضوراقدس کے دور خلافت میں آپ کی کئی کتب منظر عام پر آچکی ہیں چند ایک کے نام 296