دینی نصاب

by Other Authors

Page 216 of 377

دینی نصاب — Page 216

سب طاعون سے بچائے جائیں گے۔اور ان آخری دنوں میں خدا کا یہ نشان ہوگا تا وہ قوموں میں فرق کر کے دکھلاوے لیکن وہ جو کامل طور پر پیروی نہیں کرتا وہ تجھ میں سے نہیں ہے اس کے لئے مت دلگیر ہو یہ حکم الہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اپنے نفس کے لئے اور ان سب کے لئے جو ہمارے گھر کی چار دیوار میں رہتے ہیں ٹیکہ کی کچھ ضرورت نہیں۔“ کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲) میں بار بار کہتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ اس پیشگوئی کو ایسے طور سے ظاہر کر دیگا کہ ہر ایک طالب حق کو کوئی شک نہیں رہے گا اور وہ سمجھ جائے گا کہ معجزہ کے طور پر خُدا نے اس جماعت سے معاملہ کیا ہے بلکہ بطور نشان الہی کے نتیجہ یہ ہوگا کہ طاعون کے ذریعہ سے یہ جماعت بہت بڑھے گی اور خارق عادت ترقی کریگی اور انکی یہ ترقی تعجب سے دیکھی جائیگی۔“ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶) غرض جیسا کہ کہا گیا تھا ویسا ہی وقوع میں آیا۔لوگ حیرت سے مشاہدہ کرتے تھے کہ احمدی اس بلا سے باوجود ٹیکہ نہ کرانے کے محفوظ رہتے ہیں۔اگر کسی گھر کے چار افراد میں سے ایک احمدی ہوتا تو وہ بچ جاتا اور باقی تین بیماری کا شکار ہو جاتے۔طاعون کے کیڑے کس طرح فرق کرتے تھے کہ فلاں احمدی ہے اور فلاں نہیں۔لوگوں کے لئے یہ ایک حیرت انگیز امر تھا اور اس مشاہدہ کی وجہ سے لوگ کثرت سے اس جماعت میں شامل ہوئے گویا خدائے تعالیٰ کی فعلی شہادت نے یہ بات واضح کر دی کہ وہ اس جماعت کے ساتھ ہے۔اور اس کو ترقی دینا چاہتا ہے۔پھر قادیان میں حسب وعدہ اس مرض کی وہ شدت نہ ہوئی جو دوسرے قصبات اور شہروں میں ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا کے وعدوں پر کس قدر یقین تھا اس کا اندازہ اس امر سے ہو جاتا ہے کہ حضور کے ایک مرید مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کو جو حضور کے گھر کے ایک حصہ میں رہتے تھے۔کچھ بخار ہو گیا اور انہیں خیال ہوا کہ مرض طاعون کا حملہ ہے۔حضور نے 216