دینی نصاب — Page 209
مضمحل ہو جا ئیں گے اس خوف سے سب جن وانس زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحالِ زار ( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۵۱ تا ۱۵۲) اس پیشگوئی کے مطابق ۱۹۱۴ ء میں پہلی عالمگیر جنگ شروع ہوئی بے شمار جانیں ضائع ہوئیں اور خون کی ندیاں بہہ گئیں اور روس میں ایک انقلاب بر پا ہو گیا جس کے نتیجہ میں آنا فاناً زار روس کا نہ صرف خاتمہ ہو گیا بلکہ اس کی اور اس کے خاندان کی حالت واقعی ایسی ہوگئی جو عبرتناک تھی۔اور زار روس باحال زار ہو گیا۔-۲- آہ نادر شاہ کہاں گیا" حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سرمئی ۱۹۰۵ ء کو ایک رویا ہوا۔فرمایا :- در صبح کے وقت لکھا ہوا دکھایا گیا ” آہ نادر شاہ کہاں گیا۔“ ( تذکرہ صفحہ ۵۴۷ چوتھا ایڈیشن) اس الہام کا تعلق سر زمین کابل سے ہے۔۱۸۸۳ء میں جو الہامات حضرت مسیح موعود پر نازل ہوئے ان میں سے ایک یہ تھا۔شَاتَانِ تُذبَحَانِ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ - ( تذكره صفحه ۸۸ طبع چہارم) یعنی دو بکریاں ذبح کی جائیں گی اور زمین پر کوئی ایسا نہیں جو مرنے سے بچ جائے گا۔یعنی ہر ایک کے لئے قضاء وقدر در پیش ہے۔اور موت سے کسی کو خلاصی نہیں۔“ اس پیشگوئی کے مطابق ۱۹۰۳ ء میں حضرت شہزادہ سید عبداللطیف صاحب اور مولوی عبدالرحمن صاحب جو کابل کے رہنے والے تھے افغانستان کے شاہی خاندان کے حکم سے صرف اس وجہ سے سنگسار کر دیئے گئے کہ انہوں نے احمدیت کو قبول کر لیا تھا۔یہ کا رروائی امیر حبیب اللہ خان کے دور میں ہوئی۔پھر یکم جنوری ۱۹۰۶ء کو الہام ہوا۔تین بکرے ذبح کئے جائیں گئے۔‘ ( تذکرہ صفحہ ۵۸۹ 209