دینی نصاب — Page 141
اور اونٹ کی سواری معطل ہو جائیگی۔اور کتب اور رسالہ جات اور اخبارات وغیرہ کی اشاعت نہایت کثرت کے ساتھ ہوگی۔مادی علوم کی ترقی ہوگی اور کئی نئے او مخفی علوم ظاہر ہو جائیں گے۔اور دریاؤں اور سمندروں کو پھاڑ پھاڑ کر نہریں بنائی جائیں گی اور وسائل آمد رفت میں غیر معمولی ترقی ہوگی وغیرہ وغیرہ۔۲۔وہ زمانہ ایسا ہوگا کہ صلیبی مذہب اس میں بڑے زوروں پر ہوگا۔۳۔اس زمانہ میں دجال کا خروج ہوگا۔جس کا فتنہ دنیا کے سارے اگلے پچھلے فتنوں سے بڑا ہوگا۔۴۔اس زمانہ میں یا جوج و ماجوج ( یعنی انگریز وامریکہ اور روس ) اپنے پورے زور میں ظاہر ہونگے اور دنیا کے عمدہ عمدہ حصوں پر قابو پالینگے اور قومیں ایک دوسرے کے خلاف اُٹھیں گی۔۵- دین کیلئے وہ زمانہ ایک فساد عظیم کا زمانہ ہوگا۔اور ہر طرف مادیت اور دہریت کا بھاری انتشار ہوگا اور اس زمانہ میں اسلام سخت کمزور حالت میں ہوگا اور علمائے اسلام کی حالت نا گفتہ بہ ہوگی۔اور اسلام میں بہت سے اختلاف پیدا ہو جائیں گے اور عقائد بگڑ جائیں گے اور لوگوں کے اعمال خراب ہو جائیں گے اور ایمان دنیا سے اُٹھ جائیگا اور بیرونی طور پر بھی اسلام چاروں طرف دشمنوں کے نرغے میں گھر اہو گا۔مسیح موعود کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں مقررہ تاریخوں میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا۔ے۔اس کے زمانہ میں دابتہ الارض کا خروج ہوگا۔۸ مسیح موعود دمشق کے مشرقی جانب ایک سفید منارہ پر نازل ہوگا۔۹۔اس کا حلیہ یہ ہوگا کہ وہ گندم گوں رنگ کا ہوگا اور اس کے بال سیدھے اور 141