دینی نصاب

by Other Authors

Page 135 of 377

دینی نصاب — Page 135

لوگوں کے سامنے رکھی جائیں اور یہ بتایا جائے کہ اسلام ہی وہ زندہ مذہب ہے جو اپنی صداقت کے اس قدر دلائل رکھتا ہے کہ اگر خدا کا خوف دل میں رکھ کر اس پر غور کیا جائے تو ممکن ہی نہیں کہ انسان پر اس کی سچائی مخفی رہے۔مندرجہ بالا دلائل سے یہ بات اظہر من الشمس ہو جاتی ہے کہ اسلامی تعلیم کی رو سے ہرگز کوئی ایسا مہدی نہیں آئے گا جو آتے ہی لڑنا شروع کر دے اور لوگوں کو جبراً مسلمان کرتا پھرے۔فور کا مقام ہے کہ کیا مہدی اسلامی تعلیم کا پابند نہیں ہوگا ؟ کیا اُس کے زمانہ میں شریعتِ اسلام منسوخ ہو جائیگی؟ جب یہ نہیں اور مہدی نے بطور خادمِ اسلام کے ہی ظاہر ہونا ہے تو پھر باوجود اسلام کی اس واضح تعلیم کے کہ مذہب کے معاملہ میں جبر جائز نہیں وہ کفار کے خلاف کس طرح تلوار اُٹھائے گا؟ اگر وہ ایسا کرے گا تو یقیناً وہ مصلح نہیں ہوگا۔بلکہ اسلام کی تعلیم کو بگاڑنے والا ٹھہرے گا اور فساد کوڈ ور کرنے کی بجائے خود فساد کا موجب بن جائے گا۔پھر یہ بات بھی غور طلب ہے کہ جب یہ ثابت ہو چکا کہ مسیح اور مہدی ایک ہی شخص کے دو نام ہیں تو مہدی کس طرح تلوار اٹھا سکتا ہے جبکہ مسیح کے متعلق صاف الفاظ میں آتا ہے کہ وہ جنگ کو موقوف کرنے والا ہوگا جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ :۔وَالَّذِي نَفْسِي بَيَدِهِ لَيُوْشِكُنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيْكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْحَرْبَ - ( بخاری مجتبائی مولوی احمد علی صاحب والی جلد باب نزول عیسی بن مریم و نیز فتح الباری جلد ۶) یعنی دو قسم ہے مجھے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ وہ وقت آتا ہے کہ جب تم میں ابن مریم حکم اور عدل کے طور پر نازل ہوگا۔وہ صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کر یگا اور جنگ کو موقوف کر دیگا۔دیکھو اس حدیث نے کس وضاحت کے ساتھ بتادیا کہ لوگوں کو جبراً مسلمان بنانا تو 135