دینی نصاب

by Other Authors

Page 101 of 377

دینی نصاب — Page 101

پر اتباع نبوی کی مہر رکھتا ہوگا۔اور اسی طرح پر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا اور آپ کا وارث ہوگا۔غرض اس آیت میں ایک طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے باپ ہونے کی نفی کی گئی اور دوسرے طور سے باپ ہونے کا اثبات بھی کیا گیا تا وہ اعتراض جس کا ذکران شَانِئَكَ هُوَ الا بتر میں ہے دُور کیا جائے۔“ ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۲۱۴) آنحضرت سی سی ایم اور دوسرے بزرگان نے خاتم النبیین کے کیا معنی کئے ۱۔حضرت علی کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :۔انَا خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَأَنْتَ يَا عَلَى خَاتَمُ الْأَوْلِيَاءِ " - ( تفسیر صافی زیر آیت خاتم النبین ) اے علی ! میں خاتم الانبیاء ہوں اور تو خاتم الاولیاء ہے۔مجمع بحارالانوار میں لفظ خاتم کے نیچے حضرت عائشہ کا یہ قول درج ہے:۔قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ تکملہ مجمع بحارالانوارجلد چہارم صفحه ۸۵ مطبع نول کشور ) ی تو کہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں مگر یہ بھی نہ کہنا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس کے آگے لکھا ہے :۔هَذَا نَاظِرُ إِلَى نُزُولِ عِيسَى وَهَذَا أَيْضًا لَا يُنَافِي حَدِيثَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي لِأَنَّهُ أَرَادَ لَا نَبِيَّ يَنْسَخُ شَرْعَهُ (ایضاً) یعنی یہ قول حضرت عائشہ صدیقہ کا نزول مسیح کا مؤید و محافظ ہے اور لا نبئی بعدہی والی حدیث کا بھی مخالف نہیں کیونکہ خاتم النبیین والی آیت اور لا نبی 101