دینی معلومات

by Other Authors

Page 4 of 145

دینی معلومات — Page 4

سوال: حفاظت قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کیا وعدہ فرمایا ہے ؟ جواب: إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونِ (سورة الحجر:10) ترجمہ : اس ذکر ( یعنی قرآن ) کو ہم نے ہی اتارا ہے اور یقینا ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔سوال: قرآن کریم کی پہلی دو اور آخری دو سورتوں کے نام بتائیں۔جواب: پہلی دو سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرہ ہیں اور آخری دو سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ہیں۔آخری دونوں سورتوں کو معوذتین بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ دونوں قُلْ اَعُوذُ سے شروع ہوتی ہیں۔ان دونوں سورتوں میں آخری زمانہ کے فتنوں سے محفوظ رہنے کی دعا بھی سکھائی گئی ہے۔سوال: قرآن کریم کی سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی سورت کونسی ہے؟ جواب:سورۃ البقرہ سب سے بڑی اور سورۃ الکوثر سب سے چھوٹی ہے۔سوال: نزول کے لحاظ سے قرآن کریم کی پہلی اور آخری آیت کونسی ہے؟ جواب: سب سے پہلی آیت اقْرَأْبِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (سورة العلق :2) ترجمہ : اپنے رب کا نام لے کر پڑھ جس نے (سب اشیاء کو) پیدا کیا۔4