دینی معلومات — Page 3
سوال: قرآن کریم کی سورتوں، آیات اور رکوع کی تعداد بتائیں۔جواب: قرآن کریم کی 114 سورتیں،6348 آیات اور 558 رکوع ہیں۔نوٹ : آیات اور الفاظ کی تعداد میں اختلاف ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض لوگ بسم اللہ کو ہر سورت کی آیت شمار کرتے ہیں اور بعض نہیں۔اسی طرح بعض کے نزدیک چند جملے ایک آیت ہوتے ہیں جبکہ دوسروں کے نزدیک وہ پوری آیت نہیں ہوتے۔ورنہ سب کے نزدیک بالا تفاق قرآن کریم بسم اللہ کی ب سے لے کر والناس کی س تک بالکل وہی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا تھا۔سوال : قرآن کریم کی جمع و تدوین کے متعلق مختصر آبیان کریں۔جواب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود الہام الہی کے ماتحت قرآن کریم کو جمع کیا اور وحی الہی کے مطابق ترتیب دے کر اور لکھوا کر محفوظ فرمایا۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی تجویز پر اپنے زمانہ خلافت میں حضرت زید بن ثابت سے جو کاتب وحی تھے ، اس لکھے ہوئے قرآن کریم کی جز بندی کروا کر اسے صحیفہ کی شکل میں محفوظ کیا۔بعد میں حضرت عثمان نے اپنے دور خلافت میں اسی صحیفہ الہی کی چند نقلیں کروا کر ایک ایک کاپی اسلامی ممالک میں بھجوائی اور اس طرح قرآن کریم کو دنیا میں پھیلایا۔آج قرآن کریم اسی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔(دیباچہ تفسیر القرآن صفحہ 275) 3