دینی معلومات — Page 36
سوال: عام الحزن سے کیا مراد ہے؟ جواب: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب شعب ابی طالب سے نکلے تو آپ کو پے درپے شدید صدمے پہنچے یعنی حضرت خدیجہ اور حضرت ابوطالب یکے بعد دیگرے فوت ہو گئے۔اس وجہ سے اس سال یعنی 10 نبوی کا نام عام الحزن یعنی غم کا سال مشہور ہو گیا۔سوال: معراج اور اسراء میں کیا فرق ہے؟ جواب: معراج اس روحانی سفر کا نام ہے جس میں ملی ہم کو آسمانوں کی سیر کروائی گئی اس کا ذکر سورۃ النجم میں ہے۔اسراء ایک دوسرا روحانی سفر ہے جو آپ کو مکہ سے بیت المقدس تک کرایا گیا۔اس کا ذکر سورۃ بنی اسرائیل میں ہے۔سوال: ہجرت مدینہ کے بارہ میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: حضور صلی الی یکم نے ربیع الاول 14 نبوی میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی۔حضرت ابو بکر صدیق آپ کے رفیق سفر تھے۔مکہ سے تین میل دور ایک بنجر اور ویران پہاڑ کے اوپر غار ثور میں پناہ لی۔کفار مکہ سراغ لگاتے ہوئے غار کے منہ پر جاپہنچے۔حتی کہ ان کے پاؤں غار کے اندر سے نظر آنے لگے لیکن تقدیر الہی کے تحت وہ غار میں داخل نہ ہوئے۔حضرت ابو بکر کو آنحضرت صلی ال نیم کے پکڑے جانے کا فکر دامنگیر ہوا تو اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کہلوایا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا یعنی ہر گز کوئی فکر نہ کرو۔اللہ ہمارے ساتھ ہے۔36