دینی معلومات

by Other Authors

Page 18 of 145

دینی معلومات — Page 18

سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن بادشاہوں کے نام تبلیغی خطوط لکھے ان میں سے بعض کے نام بتائیں۔جواب: 1- ہر قل قیصر روم ، 2- خسرو پرویز کیسری فارس ( موجودہ ایران)، 3 - اصحمہ نجاشی شاہ حبشہ ، 4- مقوقس شاہ مصر ، 5- حارث بن ابی شمر رئیس عسان، 6- ہو زہ بن علی رئیس یمامہ ،7- منذر تیمی رئیس بحرین۔سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی شعر بتائیں۔جواب: أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ ترجمہ : میں جھوٹا نبی نہیں ہوں۔میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا وصال کب اور کس عمر میں ہوا؟ آپ کا روضہ مبارک کہاں ہے؟ جواب: یکم ربیع الاول 11 ہجری بمطابق 26 مئی کو 63 سال کی عمر میں رفیق اعلیٰ سے جاملے اور مدینہ منورہ میں حضرت عائشہ کے حجرہ مبارکہ میں مدفون ہیں۔(سیرت النبی حصہ دوم از شبلی نعمانی صفحه 479) سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کے دعوی کے بعد کتنی عمر پائی ؟ جواب: قریباً 23 سال 18