دینی معلومات

by Other Authors

Page 7 of 145

دینی معلومات — Page 7

سوال: آنحضرت صلی الم کے خَاتَمُ النَّبِيِّينَ اور رَحْمَةٌ لِّلْعَالَمِينَ ہونے کا کس سورت اور کس آیت میں ذکر ہے؟ جواب: خَاتَمُ النَّبِيِّينَ ہونے کا ذکر سورۃ الاحزاب آیت 41 میں ہے۔فرمایا: مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ترجمہ نہ محمد (صلی لینی) تم میں سے کسی مرد کے باپ تھے نہ ہیں، نہ ہوں گے) لیکن اللہ الله کے رسول ہیں اور نبیوں کی مہر ہیں۔اور رَحْمَةٌ لِّلْعَالَمِينَ ہونے کا ذکر سورۃ الانبیاء آیت 108 میں ہے۔فرمایا: وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَلَمِيْنَ۔ترجمہ : اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت کے طور پر۔سوال: قرآن کریم کی ان سورتوں کے نام بتائیں جو انبیاء کے ناموں پر ہیں۔جواب: سورتہائے یونس“۔ھوڈ، یوسف، ابراہیم، محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، نوح سوال: قرآن کریم میں مذکور انبیاء کے نام بتائیں۔جواب: حضرت آدم، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم، حضرت لوط ، حضرت اسماعیل، حضرت اسحق، حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت ہود، حضرت صالح، حضرت شعیب، حضرت موسی، حضرت ہارون، حضرت داؤد، حضرت سلیمان ، حضرت الیاس،