دینی معلومات — Page 6
سوال: کوئی سی تین قرآنی دعائیں بتائیں۔جواب: (۱) رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ترجمہ : اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر۔(سورۃ البقرہ:251) (۲) رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ترجمہ : اے میرے رب !میرے علم کو بڑھا۔(سورۃ طلا:115) (۳) رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِى الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں (اس) دنیا کی زندگی) میں بھی کامیابی دے اور آخرت میں (بھی) کامیابی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔(سورۃ البقرۃ:202) سوال: قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک کتنی دفعہ آیا ہے؟ کسی ایک مقام کا ذکر کریں۔جواب: چار مرتبہ۔سورۃ آل عمران : 145، سورۃ الاحزاب:41، سورۃ محمد (صلى اللعلم) : 3 سورة الفتح : 30 مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةً أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ - (سورة الفتح :30) ترجمہ: محمد (صلى الم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے خلاف بڑا جوش رکھتے، لیکن آپس میں ایک دوسرے سے بہت نرمی سے پیش آنے والے ہیں۔