دینی معلومات

by Other Authors

Page 29 of 145

دینی معلومات — Page 29

ترجمہ : اے دشمنان رسول الیقیناً میرا باپ اور اس کا والد اور میری عزت و آبرو، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و آبرو کے لئے تمہارے سامنے ڈھال ہے۔سوال : حضرت عائشہ نے خاتم النبیین کا کیا مفہوم بیان فرمایا ہے؟ جواب: قُوْلُوْا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُوْلُوْا لَا نَبِيَّ بَعْدَةَ (در منثور جلد 5 صفحه 204 مطبوعہ دار المعرفہ بیروت لبنان) ترجمہ: تم یہ تو کہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الا نبیاء ہیں لیکن یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔سوال : حضرت عمر اور حضرت علی کب اور کس کس کے ہاتھوں شہید ہوئے؟ جواب: حضرت عمرؓ نے ایک ایرانی غلام ابولولو فیروز کے ہاتھوں یکم محرم 24ھ کو اور حضرت علیؓ نے 21 رمضان المبارک 40ھ کو عبدالرحمن بن ملجم خارجی کے ہاتھوں جامِمِ شہادت نوش فرمایا۔سوال: حضرت عثمان کا واقعہ شہادت مختصر آبیان کریں۔جواب: عبد اللہ بن سبا کے ساتھیوں نے مدینہ کا محاصرہ کر لیا اور حضرت عثمان پر حملہ کر کے آپ کو 18 ذوالحجہ 35ھ بمطابق 20 مئی 656ء کو شہید کر دیا۔آپ اس وقت اپنے مکان میں قرآن کریم کی تلاوت فرمارہے تھے۔29