دینی معلومات

by Other Authors

Page 14 of 145

دینی معلومات — Page 14

سوال: آپ کے والد محترم اور والدہ ماجدہ نے کب وفات پائی؟ جواب: آپ کے والد حضرت عبداللہ تو آپ کی پیدائش سے چند ماہ پہلے وفات پاگئے اور والدہ ماجدہ کا وصال اس وقت ہوا جب آپ کی عمر چھ برس تھی۔سوال: آپ کی مرضعہ (یعنی دودھ پلانے والی خاتون ) کا نام کیا تھا؟ رض جواب: حضرت حلیمہ سعدیہ۔سوال: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی شادی کس عمر میں اور کس کے ساتھ ہوئی؟ جواب: 25 سال کی عمر میں حضرت خدیجہ سے ہوئی۔اس وقت حضرت خدیجہ کی عمر 40 سال تھی۔سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے نام بتائیں ؟ جواب: 1- حضرت خدیجۃ الکبری بنت خویلد، 2- حضرت سودہ بنت زمعہ ، -3 حضرت عائشہ صدیقہ بنت حضرت ابو بکر، 4- حضرت حفصہ بنت حضرت عمرؓ، 5 - حضرت زینب بنت خزیمہ 6- حضرت ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ ، 14