دینی معلومات — Page 13
حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کب اور کہاں پیدا ہوئے؟ جواب: 9 ربیع الاول بمطابق 20 اپریل 571ء کو بروز پیر جزیرہ نما عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔(بحوالہ سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم صفحہ 93) سوال: آپ کا اسم مبارک، کنیت اور لقب کیا تھا؟ جواب: آپ کا اسم مبارک محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کنیت ابوالقاسم اور لقب امین و صدوق تھا۔(صدوق کے معنی بہت زیادہ سچ بولنے والا) سوال: آپ کے دادا، والد ماجد اور والدہ ماجدہ کے نام کیا ہیں؟ جواب: دادا کا نام حضرت عبد المطلب، والد کا نام حضرت عبد اللہ اور والدہ ماجدہ کا نام حضرت آمنہ بنت وہب ہے۔13