دینی معلومات

by Other Authors

Page 5 of 145

دینی معلومات — Page 5

آخری آیت: وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِيْهِ إِلَى اللهِ (سورۃ البقرہ:282) ترجمہ : اس دن سے ڈرو جس میں تمہیں اللہ کی طرف لوٹایا جائے گا۔آخری آیت کے بارہ میں مختلف روایات ہیں۔ایک مشہور روایت میں یہ آیت مذکور ہے۔سوال: قرآن کریم کی موجودہ ترتیب میں سب سے پہلا حکم کون سا ہے ؟ جواب: يايُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ۔(سورۃ البقرہ:22) ترجمہ : اے لوگو اپنے (اس) رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں (بھی) اور انہیں ( بھی ) جو تم سے پہلے گزرے ہیں، پیدا کیا ہے تاکہ تم (ہر قسم کی آفات سے ) بچو۔سوال: سورۃ البقرہ کی پہلی سترہ آیات میں کتنے گروہوں کا ذکر ہے ؟ ان کے نام بتائیں۔جواب: تین کا ذکر ہے۔(۱) متقین (۲) کفار (۳) منافقین۔سوال: قرآن کریم کی کس سورت سے پہلے بسم اللہ نہیں آئی اور کیوں؟ جواب: سورۃ التوبہ سے پہلے، کیونکہ یہ سورت پہلی سورۃ الانفال کا ہی حصہ ہے۔سوال: قرآن کریم کی کس سورت میں بسم اللہ دو دفعہ آئی ہے؟ جواب: سورۃ النمل میں (ایک دفعہ ابتدا میں اور ایک دفعہ آیت 31 میں) 5