دینی معلومات — Page 2
دینی معلومات ترجمہ : اللہ نے فیصلہ کر چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آئیں گے۔سوال: اسلام کے معانی کیا ہیں ؟ جواب: فرمانبرداری و اطاعت اسلام چیز کیا ہے خدا کے لئے فنا ترک رضائے خویش بیٹے مرضی خدا (در ثمین) (یعنی خدا تعالیٰ کی مرضی کی خاطر اپنی خواہشات کو ترک کر دینا۔) سوال: اسلام کے بنیادی ارکان بتائیں۔جواب: اسلام کے بنیادی ارکان پانچ ہیں۔(۱) کلمہ طیبہ (۲) نماز (۳) رمضان کے روزے (۴) زکوۃ (۵) حج۔سوال: کلمہ طیبہ لکھیں۔جواب: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ سوال: ارکان ایمان کتنے ہیں اور کون کون سے ہیں؟ جواب: چھ ہیں۔(۱) اللہ پر ایمان (۲) اس کے فرشتوں پر ایمان (۳) اس کی کتابوں پر ایمان (۴) اس کے رسولوں پر ایمان (۵) یوم آخرت پر ایمان (1) خیر وشر کی تقدیر پر ایمان۔2