دینی معلومات

by Other Authors

Page 10 of 145

دینی معلومات — Page 10

اصحاب الفیل یمن کے لوگ جو ابرہہ کی سر کردگی میں خانہ کعبہ پر حملہ کرنے آئے تھے) سوال: قرآن کریم کے کسی گزشتہ مفسر کا نام بتائیں۔جواب: علامہ فخر الدین رازی رحمتہ اللہ علیہ مصنف تفسیر کبیر۔سوال: فیضان ختم نبوت، وفات مسیح اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ثبوت میں قرآن مجید کی ایک ایک آیت بتائیں۔جواب: فیضان ختم نبوت وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِيْنَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِيْنَ ، وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا۔E (سورة النساء:70) ترجمہ : اور جو لوگ بھی اللہ اور اس رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے۔یعنی انبیاء اور صد یقین اور شہداء اور صالحین (میں) اور یہ لوگ ( بہت ہی ) اچھے رفیق ہیں۔وفات مسیح (حضرت عیسی علیہ السلام کا اپنا بیان) كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ ، فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ 10