صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 85 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 85

87 آیات حذف کرتی ہے۔وہی چار آیات نار نمبر 4 سے حاصل ہونے والے صحیفہ یرمیاہ (ب) میں حذف کی گئی ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قمرانی بائیکل پر سبعینہ والی روائت کا کافی اثر ہے۔دانیال:۔اس کتاب کے قطعات کہوف قمران سے دستیاب ہوئے ہیں۔لیکن بعض محققین کا خیال ہے کہ ایسینی اس کو کتب مقدسہ میں شمار نہ کرتے تھے۔اس کی وجوہات مختلف بتائی گئی ہیں۔مطر بروز لکھتے ہیں: "Recognizing, therefore, that there were exception to the standard procedures cross notes that in at least four Qumran manuscripts the book of Danial received an extraordinarily free treatment which at least "strongly suggests" that it was not considered a part of the sacred scriptures۔" ترجمہ: ”چنانچہ یہ دیکھتے ہوئے کہ مقررہ طریق میں مستثنیات بھی ہوتی تھیں 'کر اس نے بیان کیا ہے کہ دانیال کی کتاب کے کم از کم چار قمرانی مسودات کے ساتھ غیر معمولی آزادانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے۔اس سے کم از کم یہ بات بڑی شدت سے ظاہر ہوتی ہے کہ اس کو کتب مقدسہ کا حصہ قرار نہیں دیا جاتا تھا۔“ ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ تمام کتب مقدسہ کو لکھنے کے لئے کالموں کی لمبائی، ان کی چوڑائی سے دگنی رکھی گئی ہے۔لیکن دانیال کے ساتھ یہ سلوک نہیں کیا گیا۔بلکہ اسکے کالم جتنے لمبے ہیں۔اتنے ہی چوڑے ہیں۔اس کے علاوہ ملر بروز نے ایک طریق کا ذکر کیا ہے۔جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ ایسینیوں کے ہاں کسی کتاب کو کیا مقام دیا جاتا تھا۔اس طریق کی افادیت کا ذکر وہ ان الفاظ میں کرتے ہیں۔The Ancient library of Qumran۔P-122 ↓