صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 84 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 84

86 لگا دیا تھا۔وہ سب خدا کی تسبیح کرتے تھے" پھر فرمایا: "ولقد آتينا دائود منا فضلا يجبالُ اوبي معه والطير“ (سبا۔ا ١) ترجمہ : ”اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے فضل عطا کیا تھا۔کہ اے پہاڑ و تم 66 بھی اور اے پر ند و تم بھی اس کے ساتھ خدا کی تسبیح کرو۔“ پھر فرمایا: اناسخرنا الجبال معه يسبحن بالعشى والاشراق والطير محشورة كل له اوّاب (ص: ۲۰۱۹) ترجمہ: ہم نے پہاڑوں کو اس کے تابع کر دیا تھا۔اور وہ شام اور صبح تسبیح میں لگے رہتے تھے۔اور پرندوں کو بھی جمع کر کے اس کے ساتھ لگا دیا تھا۔وہ سب کے سب خدا کی طرف جھکنے والے تھے“ 2- زبور 71/6 میں مسورائی متن ہے۔تو ماں کے پیٹ ہی سے میرا کاٹنے والا رہا۔“ قمرانی مسودہ میں یہ عبارت اس طرح ہے۔تو ماں کے پیٹ ہی سے میری طاقت ہے۔" دیکھئے قلم کے کرشمے۔ایک لفظ بدلنے سے بات کہاں سے کہاں جاتی ہے۔3- زبور 38/17 میں مسورائی متن کی عبارت ہے کہ "میرے دشمن زندہ طاقتور ہیں۔صحائف قمران سے مندرجہ ذیل عبارت ملی ہے۔”میرے دشمن بلا وجہ طاقتور ہیں۔“ یرمیاہ: یہ کتاب خاص دلچسپی کا باعث ہے۔اس کے دو متن ملے ہیں۔ایک تو مکمل ہے۔جو مسورائی متن کے مطابق ہے۔ایک اس کا مختصر متن ملا ہے۔جو مکمل متن کا آٹھواں حصہ ہے۔سبعینہ میں بھی یہ کتاب مختصر دی گئی ہے۔باب 10 میں سبعینہ ایک مقام پر چار More light on the Dead sea scrolls۔P-143 ↓