صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 196 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 196

قوانین اپنے انجام کو پہنچے۔201 اس کے علاوہ بھی بعض متعصب محققین نے مختلف اعتراضات کئے ہیں۔لیکن ان میں اخوت ایسمین کے ابتدائی ایام کو مد نظر رکھ کر اسے ابتدائی مسیحیوں سے مختلف قرار دیا گیا ہے۔ہمیں اس بات سے مکمل اتفاق ہے کہ ابتداء میں ایسینی فرقہ کی زندگی مسیحیوں سے مختلف تھی۔لیکن جب مسیح کا دور شروع ہوا تو اس وقت ان میں اور مسیحیوں میں کوئی اختلاف نہ رہا۔بلکہ وہ دونوں ایک ہی چیز تھے۔اس تشریح کے پیش نظر نہ صرف تمام اعتراضات غائب ہو جاتے ہیں بلکہ صحائف کے وہ تمام مشکل مقامات جنہوں نے محققین کو سرگرداں کر رکھا ہے۔بآسانی سمجھ آجاتے ہیں۔