صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 98 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 98

101 کی ایک بڑی تعداد نے اپنا یا ہے۔“ حضرت بی چونکہ پہلے ہی کاہنوں کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے اس لئے ایسینیوں نے آپ کو اعلیٰ تعلیم دلائی ہوگی اور آپ نے اپنی پارسائی کے باعث ان میں معزز مقام حاصل کر لیا ہو گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وحی سے نوازا۔مصنف جین سٹین لکھتے ہیں۔"God made him understand that he must leave the school of the Essene expositors to become himself a prophet with a new message, as had been the prophets God۔" ✓ ترجمہ: اللہ تو نے اس کو تفہیم فرمائی کہ ایسینی مفسرین کو ترک کر کے گزشتہ انبیاء کی طرح ایک نئے پیغام کیساتھ خود نبی بنیں۔جان الیگرو نے بھی اپنی کتاب Dead sea scrolls کے صفحہ 159 پر یہی نظریہ پیش کیا ہے لیکن جب آپ نے اخوت ایسین کو چھوڑا تو آپ کے ساتھ آپ کے معتقدین کا ایک گروہ بھی آیا۔چنانچہ جین سٹین میں لکھتے ہیں۔"It is not impossible that certain of his disciples amongst whom the fourth gospel numbers Andrews and perhaps also peter and John, had themselves been in the Essene community۔' " ترجمہ: یہ ناممکن نہیں کہ اس کے بعض حواری بھی جن میں چوتھی انجیل اندریاس اور شاید پطرس اور یوجنا کو بھی شامل کرتی ہے آپ کے ساتھ اخوت ایسین میں رہے ہوں۔“ اس ضمن میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام پر جو حضرت بیچی علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کر چکے تھے اس بات کا کیا اثر پڑتا ہے؟ جان الیگرو ہماری رہنمائی کے لئے آگے آتے ہیں اور ان کا کہنا ہے: " it is certain that John the baptist and his disciples exercised a very considerable Saint John the Baptism and the Desert Tradition۔P-60 ۲ ،