صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 99 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 99

102 influence on John and the church, and it is equally certain that much of John's message finds its parallels in Qumran teachings۔" ! ترجمہ: یہ پختہ بات ہے کہ یوحنا بپتسمہ دینے والا اور اس کے حواری مسیح اور کلیسیاء پر بہت زیادہ حد تک اثر انداز ہوئے اور یہ بھی اتنا ہی یقینی ہے کہ یوجنا کا پیغام زیادہ تر قمرانی تعلیمات کے مشابہ تھا۔ان الفاظ میں جان الیگر و بڑے واضح الفاظ میں یہ بات کہہ گئے ہیں کہ مسیح اور کلیسیاء کا سب کچھ ایسینی چشمہ سے پھوٹا تھا۔یہی وجہ ہے کہ اخوت ایسین اور ابتدائی کلیسیا میں اس حد تک مشابہت ہے کہ دونوں ایک ہی جماعت دکھائی دیتے ہیں۔یعقوب مسیح علیہ السلام کے بھائی یعقوب کو جو آپ کے بعد میر و علم کے مسیحیوں میں صدارت پر فائز رہے ایسینی قرار دیا جاتا ہے لیکن (Gilkes) لکھتے ہیں۔"Here again the similarities are interesting but not sufficient to justify a claim of direct influence however much we may feel James۔Iwould have been more at home than Jesus among the brotherhood۔" ✓ ترجمہ یہاں بھی مشابہتیں بڑی دلچسپ ہیں۔لیکن یہ دعویٰ نہیں کیا جاسکتا کہ وہ براہ راست متاثر تھے۔خواہ ہم کس قدر شدت سے یہ محسوس کریں۔البتہ یعقوب مسیح کی نسبت اخوت (ایسینی ) میں مواد رچا بسا نظر آتا ہے۔ان دلچسپ مشابہتوں میں سے ایک یہ ہے کہ یعقوب اپنے خط 4/5 میں لکھتے ہیں۔" کیا تم سمجھتے ہو کہ کتاب مقدس عبث کہتی ہے کہ روح جو ہم میں سکونت پذیر ہے۔وہ غیرت ہی کی مشتاق ہے۔لیکن کتاب مقدس میں ایسا کوئی جملہ نہیں۔اب دستور العمل سے یہ جملہ مل گیا ہے چنانچہ گاسٹر کا خیال ہے کہ یعقوب کے Dead sea scrolls۔P-159 ↓ Impact of the Dead sea scrolls۔P-150